پاکستان کا پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج

فغانستان کے حملے، ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ افغان ناظم الامور سے پاک افغان سرحد پربلااشتعال فائرنگ پر جواب طلب، پاکستان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کی وجہ سے ایسے واقعات ہورہے ہیں، افغانستان اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ پراحتجاج ، احتجاجی مراسلہ  ناظم الامور کے حوالے، مراسلہ ڈی جی منصور احمد خان کے حوالےکیا گیا۔