سیاسی لیڈرشپ انسانوں کے بجائے صرف اپناسوچتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ سیاسی لیڈرشپ انسانوں کے بجائے صرف اپناسوچتی ہے۔لیکن موجودہ سیاستدان ملک میں آئند ہ الیکشن کے سواکچھ سوچا نہیں جاتا سب کی نظریں صرف الیکشن جیتنے پر ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام بلین ٹری سونامی کنونشن سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے درخت لگا کر مستقبل کا سوچاہے لیکن یہاں موجودہ سیاستدان صرف آئندہ کے الیکشن کا سوچتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کسی کو شک ہے تو آجائے لگے ہوئے درخت دکھائیں گے ، ایک ارب 18 کروڑ درخت لگانا معمولی کام نہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کام کرکے د کھایا ہم نے پنجاب کی طرح ترکی سے بیورکریسی درآمد نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ مافیا نے 200 ارب روپے کے درخت کاٹے جس کا مطلب ہے کہ جنگلات ختم کیے گئے،عوام نے نرسریاں لگائیں جس سے ان کو روزگار ملا ،حکومت کوئی کام کامیابی کے ساتھ نہیں کرسکتی جب تک عوام ساتھ نہ دیں۔