لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ-ایک خاتون شہید

راولپنڈی :لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج  کی لائن آف کنٹرول پر  بلااشتعال فائرنگ، بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے 75 سالہ محمودہ بیگم شہید، بھارتی فوج کیجانب سےککوٹہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کی گئی بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔