محکمہ موسمیات کی آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ملتان :محکمہ موسمیات نے آیندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی بارش کی پیشگوئی کی ہے،ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، ژوب میں چند مقامات پر بارش کا امکان، پنجاب ،خیبرپختونخوا، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ اسموگ بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہوجائیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 12 گھنٹوں میں بالائی علاقوں اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔