یمن کار بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک

صنعا : یمن کے شہر عدن میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یمن کے شہر عدن میں ہونے والے خود کش حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں بڑی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔جبکہ داعش نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔