دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ کاکہناتھاکہ ہم اعلیٰ معیار کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم نے طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، ہمیں ترقی کے لیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناتھاکہ پاکستان کے دفاع کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، ہمیں چیلنجز کے مقابلہ کے لئے لمبا سفر طے کرنا ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔