مردم شماری کے نتائج پر ہمیں اعتراض ہے۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ

کراچی:وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے،اس کا حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس میں ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیں ہے۔