امریکی وزیر خارجہ کے دوروں سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی،اعزاز چوہدری

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوتے کہا ہے کہ حالیہ امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دوروں سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی اور کشیدگی میں کمی آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہناتھاکہ قومی اتفاق رائے نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں بہت مدد کی۔ یہ کامیابیاں زبردست اقتصادی اور جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔یہی نہیں انہوں نے پاکستان کی شاندار اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کیا جو ملک میں امن و امان کی بہترصورتحال کے باعث حاصل کی گئی ہیں۔