سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن سنیپ چیٹ پربراہ راست اسپورٹس خبریں دیکھیں

سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والی ایپلی کیشن میں سے ایک سنیپ چیٹ بھی ایک مقبول ایپلی کیشن ہے، اسنیپ چیٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کے 2 بڑے نشریاتی اداروں ’سی این این‘ اور ’این بی سی‘ کے بعد اب اسپورٹس نشریاتی ادارے ’ای ایس پی این‘ نے بھی اس پر نیوز شو نشر کرنے کا آغاز کردیا۔خیال رہے کہ اسنیپ چیٹ پر سب سے پہلے امریکی نشریاتی ادارے ’نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (این بی سی) نے رواں برس جولائی سے پہلا نیوز شو نشر کرنے کا آغاز کیا تھا۔