ثابت ہوجائے ایم کیو ایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ نے بنائی سیاست چھوڑ دوں گا۔فاروق ستار

اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ فاروق ستا رنے ایک بار اورسیاست چھوڑ نے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر یہ کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ نے بنائی تو وہ پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہناتھاکہ ایم کیوایم پاکستان بنانے اور متحدہ لندن سے علیحدگی کا فیصلہ میرا اپنا تھا اگر کوئی ثابت کردے یا اس وقت کے ڈی جی رینجرز یہ کہہ دیں کہ ایم کیوایم پاکستان اسٹیبلشمنٹ نے بنائی ہے تووہ سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔انہوںنے کہاکہ گرفتاری کے دوران ڈی جی رینجرز کی جانب سے نئی ایم کیوایم بنانے کی کوئی ہدایت یا زور زبردستی نہیں کی گئی اور نہ ہی میری رہائی کسی سمجھوتے یا ضمانت کی صورت میں ہوئی البتہ میری رہائی کے لیے اوپر سے 2 فون آئے اور میراغالب گمان ہے کہ رہائی کے احکامات سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اس وقت کے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دیے۔