مقبول خبریں

زمبابوے میں فوج نےحکومت کا تختہ الٹ دیا

ہرارے:افریقی ملک زمبابوے میں فوج نے صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے میں فوج نے صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار سنبھال لیا ہے،زمبابوے میںسیاسی کشیدگی میں اس وقت بھی اضافہ دیکھا گیا جب منگل کے روز ہرارے میں بکتر بند گاڑیوں نے پوزیشن سنبھال لی تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی،فوج نے سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز کا کنٹرول سنبھال لیا ہےجبکہ شام کی خبریں بھی نشر نہیں کی گئیں۔اس سے قبل 93 سالہ حکمران کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئی اور دارالحکومت ہرارے میں زور دار دھماکا بھی ہوا ۔واضح رہے کہ زمبابوے میں برسرِاقتدار جماعت نے حال ہی میں ملک کے فوجی سربراہ پر ’بغاوت آمیز‘ رویے کا الزام لگایا تھا جب انھوں نے ملکی سیاست میں فوجی مداخلت کی تنبیہ کی تھی۔