مقبول خبریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں فائرنگ ،4 افراد ہلاک، متعددزخمی

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کے ایک اسکول میں ایک شخص نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں اسکول کے طالب علم اور اساتذہ شامل ہیں، جبکہ حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ سے 100 کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔انتظامیہ کی جانب سے اسکول کو فوری طور پر بند کردیا گیا، واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔