مقبول خبریں

اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب مل کرجمہوریت کومضبوط کریں،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد:وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب کو مل کرجمہوریت کومضبوط کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزمل کرجمہوریت کومضبوط کریں، ایک طبقے کی کوششوں سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ سب کو مل کرجمہوریت کومضبوط کرنا ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک میں جو بھی حکومت آتی ہے اسے اپنا دورانیہ مکمل کرنا چاہئے ،ہماری حکومت کا دورانیہ جس طرح پورا کرایا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،رکاوٹیں کھڑی کر کے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے ۔