مقبول خبریں

نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،ابھی جے آئی ٹی کا دسواں والیم آنا ہے، نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،چارریفرنسزاورصرف 6مہینے،اتنی عجلت کیوں؟،ابھی الزام اور ثبوت ڈھونڈاجارہاہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہناتھا کہ نوازشریف پرکرپشن کاکوئی ثبوت یاالزام نہیں ہے،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتووزیراعظم کوایک اقامہ پرگھربھیج دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہوانظر نہ آئے تو سوال اٹھانا ہرپاکستانی کا حق ہے،ان سوالوں کا جواب عوام 2018کے انتخابات میں دیں گے۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جب انصاف ہوتاہوانظرنہیں آئی گا تو سوال تو اٹھیں گے۔