مقبول خبریں

جدھر نواز شریف ہیں اُدھر عوام ہیں،عابدشیر علی

اسلام آباد:وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جدھر نواز شریف ہیں اُدھر عوام ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عابد شیر علی کا کہناتھا کہ ایک طرف جھوٹ بولنے والوں کا کنبہ ہے دوسری طرف نواز شریف ہیں،جدھر نواز شریف ہیں اُدھر عوام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچانک حربے استعمال کرنےوالوں پر اچانک زوال آتاہے۔عابد شیر علی کا مزیدکہناتھا کہ ہم عدالتوں کےاحترام میں سب کچھ چھوڑ کر پیش ہورہے ہیں۔