مقبول خبریں

اگر آپ دبئی میں ہیں تو زبان سنبھال کر بات کریں !ورنہ ہوجائیں جرمانے کیلئے تیار

دبئی: متحدہ عرب امارات میں گالی دینے، چیک باؤنس ہونے اور ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عیسی کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت اب پولیس اور فیملی پراسیکیوشن ونگز جرمانہ کرنے کے مجاز ہوں گے، نئے قوانین کا مقصد دبئی آنے والے سیاحوں کو عدالتی کارروائیوں کی وجہ ہونے والی تاخیر سے بچانا ہے۔نئے قوانین کے تحت گالی دینے والے شخص کو بھی 2 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جو پاکستانی روپوں میں 57 ہزار روپے بنتا ہے جب کہ ہوٹل میں کمرے کا کرایہ ادا نہ کرنے پر 50 ہزار درہم تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔جب کہ چیک باؤنس ہونے کی صورت میں 2 ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ خودکشی کی ناکام کوشش کرنے پر ایک ہزار درہم اور فون کے ذریعے تنگ کرنے پر 5 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا ۔