مقبول خبریں

مجھےسزادی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے،نواز شریف

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سزادی نہیں جارہی ہے بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی سزا پہلے سے ہی طے کردی گئی تھی، ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے،اب بھی جج سزا نہیں دے گا بلکہ سزا دلوائی جا رہی ہے، 1999 میں ہائی جیکنگ کا کیس ہوا تو اس وقت بھی یہی کہا تھا اور آج بھی واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جا رہی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔اس سے قبل صحافیوں سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے،عدالتوں کے دہرے معیار کےخلاف جدوجہد کررہے ہیں،اس جدوجہدکو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔