مقبول خبریں

انڈر 19 ایشیا کپ، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا

کوالالمپور: انڈر 19ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرا کرسیمی فائنل کیلئے کولیفائی کر لیا،جسکے بعد پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کے بابین کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اے سی سی انڈر 19 کپ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں دفاعی چیمپئن بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے میچ جیتنا ضروری تھا، لیکن بنگلہ ٹائیگرز نت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کو آئوٹ کلاس کر دیا۔بھارت سے متاثرہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 187 رنز بنائے، سلمان خان 39ناٹ آؤٹ اور انوج راوت 34 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔جواب میں بنگلادیش نے ہدف 28 اوورز میں2 وکٹ پر حاصل کر لیا، پناک گھوش 81اور توحید ہری دوئے 48 پر ناقابل شکست رہے۔جس کےبعد پول پوزیشن کے مطابق بنگلادیش نے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کیساتھ گروپ اے میں ٹاپ پر جگہ بنائی، نیپال کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی، حیران کن طور پر دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 3 میچز میں ایک بار ہی کامیاب ہوئی، میزبان ملائیشیا کی ٹیم فتح کا ذائقہ ہی نہ چکھ پائی۔