کینیڈین حکومت نے کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ہر دلعزیز شخصیت ہیں،ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں، اب ان کی حکومت نے پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولت تیز کرنےکا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولت انتہائی تیز کی جائے گی۔کینیڈین وزیربرائے مہاجرت و شہریت احمد حسین کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کے اس اقدام سے کینیڈا اور پاکستان کے عوام کا باہمی رابطہ مضبوط ہو گا اور پاکستانی طلبہ و کاروباری افراد کو ویزوں کے حصول میں درپیش مسائل میں کمی ہو گی۔ انہوں نے یہ خوشخبری بھی دی کہ جن پاکستانیوں کے رشتہ دار یہاں مقیم ہیں ان کے ویزوں کا طریقہ کار بھی تیز تر بنا دیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنے عزیزوں سے ملنے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔