یمن، عدن شہرمیں کار بم حملہ،6 فوجی ہلاک

يمن کے جنوبی شہر عدن ميں ايک خود کش حملہ آور نے کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا ديا جس میں 6 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق حملہ شہر ميں حفاظتی دستوں کے ايک کيمپ کے باہر کيا گيا جس ميں اب تک 6 فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔حملے کے نتیجےمیں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہيں، اب تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔