مقبول خبریں

مریم نوازنے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نیب ریفرنسزمیں حاضری سے استثنیٰ کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ آج صبح احتساب عدالت پیش میں ہو ئے،ان کے وکیل خواجہ حارث نے مریم نوازکی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں مریم نواز کی جانب سے نمائندہ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،جہانگیر جدون نے نمائندہ بننے کیلئے عدالت کے روبرودرخواست پر دستخط کئے۔