آیندہ انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو مسترد کر دیں گے،شہبازشریف

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ آیندہ انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو مسترد کر دیں گے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھاکہ ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیداکرنیوالوں کوحساب دینا ہوگا،آیندہ انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کو مسترد کر دیں گے۔ان کا کہناتھاکہ سیاست کھیل تماشا نہیں بےلوث خدمت کا نام ہے،سیاست کوتماشا بنانےوالوں کوعوام نےہرمحاذ پرشکست دی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ الزام تراشی کرنے والوں کو عوام کی فلاح سے کوئی سروکارنہیں ہے،عام انتخابات میں ان شعبدہ بازوں کو پھرناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔