مقبول خبریں

سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمت میں مزید کمی

کراچی:سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمت میں مزید کمی ۔سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ہول سیل میں ٹماٹر مزید 10 روپے سستا ہوگیا ہے،ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 50 روپےکلوجبکہ درجہ دوئم ٹماٹر 40 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ ہول سیل میں درجہ اول پیاز 40 روپے کلوجبکہ درجہ دوئم پیاز 35 روپے کلو ہو گیاہے۔