مقبول خبریں

پاکستان ریلوے کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت میں اضافہ

لاہور: نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں آن لائن کاروباری اور خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اب ٹیکنالوجی کا استعمال ملک کے سرکاری اداروں میں بھی پروان چڑھ رہا ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، پاکستان ریلوے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ریلوے نے ایک ارب روپے کی ٹکٹس آن لائن فروخت کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا، جب کہ اس وقت یومیہ ایک کروڑ روپے کی آن لائن ٹکٹس فروخت کی جار ہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے، اس وقت ریلوے کی آن لائن ٹکٹس کی فروخت ایک کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، خیال رہے کہ پاکستان ریلویز نے گذشتہ برس اکتوبر میں آن لائن تکٹوں کی فروخت شروع کی تھی، ایک برس میں ہزاروں مسافروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا، ۔ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان میں چلنے والی تمام ریزرویشن کے لئے دستیاب تمام ٹرینوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔،