مقبول خبریں

پیپلز پارٹی نے گولڈن جوبلی سالگرہ کا باضابطہ لوگو جاری کردیا

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی نے گولڈن جوبلی سالگرہ کا باضابطہ لوگو جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے لوگو پر سنہری حروف سے 2007-1967 لکھا گیا ہے،پچاس کا رنگ برنگی ہندسہ بڑے حروف میں درمیان میں رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا پچاس واں یوم تاسیس 30 نومبر کو منایا جائے گا،گولڈن جوبلی کا مرکزی جلسہ 5 دسمبر کو پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ہوگا۔