مقبول خبریں

پاکستانی طلبہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

کراچی: پشاور کی سیسکو یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹو آف سائنسز کے طلبہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا، پاکستانی طلبہ نے امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والے سالانہ انٹرنیشنل جینیٹکلی انجنیئرڈ مشینز کے سالانہ فیسٹیول میں بیسٹ بائیو سیفٹی ایوارڈ 2017 سے نوازا گیا، پاکستانی طلبہ کو چاندی کا تمغہ بھی دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی طلبہ کی ایک ٹیم نے امریکا میں ہونے عالمی فیسٹیول میں چاندی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی طلبہ نے ایک ایسی مصنوعی مچھلی تیار کی ہے، جو کسی بھی آلودہ پانی کی نشاندہی کرتی ہے، اسے ’رپورٹر مچھلی‘ کا نام دیا گیا ہے،  اس مچھلی کو خصوصی طور پر ماہی گیروں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے، رپورٹر مچھلی دریا میں جانے کے بعد اس وقت اپنا رنگ تبدیل کردیتی ہے، جب وہ پانی میں آلودگی پاتی ہے، پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے ایک ایسا ڈجیٹل سینسر بھی تیار کیا ہے، جس کے ذریعے ماہی گیروں کو کسی بھی دریا میں موجود پانی میں آرسینک یا دوسری آؒلودگی کی موجودگی کا پیغام بھیجا جاتا ہے۔