مقبول خبریں

پنجاب ہمارا گڑھ ہے یہاں ہرکونے میں جیالا بستا ہے،بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پنجاب ہمارا گڑھ ہے ہرکونے میں جیالا بستا ہے،میرے خاندان کی یادیں ان جیالوں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوسےلاہورسے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر عامرحسن نے ملاقات کی،ملاقات میں صدر وسطی پنجاب قمر الزمان کائرہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ بے نظیر شہید ذوالفقاربھٹوشہیدکےساتھیوں سے مل کرخوشی ہوتی ہے،ہمیں پارٹی کے دیرینہ ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے،جلد یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کروں گا۔