مقبول خبریں

سیاستدانوں کی عدالتوں میں پیشیوں کی بنیاد عمران خان نے رکھی،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ سیاستدانوں کی عدالتوں میں پیشیوں کی بنیاد عمران خان نے رکھی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے لیے ملک میں کوئی قانون نہیں،وہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں،عمران خان نے ہمیشہ عدالتی نظام اور عدالتوں کا مذاق اڑایا،وہ ایک عرصے سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے تھے اور پھرتوقع کرتے ہیں ہر دوسرا شخص عدالت میں پیش ہو۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی جنگ میدان سے نکال کر عدالت میں لے آئے ہیں، سیاستدانوں کی عدالتوں میں پیشیوں کی بنیاد عمران خان نے رکھی، عمران خان کے اس کام سے سیاستدانوں کو شرمندگی اور عدالتی نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں جب کہ جمہوریت کو بھی نقصان ہورہا ہے۔