مقبول خبریں

نیب ریفرنسز:عدالت نےعدم پیشی پر حسن اور حسین نواز اکوشتہاری ملزم قراردیدیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران مسلسل طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہونے پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کو مفرور قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھے تھے اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔احتساب عدالت نے آج شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز پر سماعت کی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا ہے، دونوں کو ہر عدالتی فیصلے میں اشتہاری لکھا جائے۔