مقبول خبریں

سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

کراچی: سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔