مقبول خبریں

پشاور،سی ٹی ڈی کی یونیورسٹی روڈ پرکارروائی، ایک دہشت گردگرفتار

پشاور:محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات ہے مطابق سی ٹی ڈی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قریب یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئےمبینہ دہشت گرد احمد علی کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد نوشہرہ میں سرکاری اسکول دھماکا خیز موادسےاڑانےمیں ملوث رہا ہے،دہشت گرد پرموٹروے،جی ٹی روڈ پر آئی ای ڈی نصب کرنےکابھی الزام ہے۔