مقبول خبریں

بھارتی چوروں نے 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک لوٹ لی

ممبئی: ویسے تو دنیا بھر کے چور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں، وہ چوری کے لیے نہ صرف خطرناک بلکہ قدرے دلچسپ کارنامے بھی سر انجام دیتے ہیں، اور ایسا ہی کارنامہ بھارتی چوروں نے بھی دیا، جنہوں نے ممبئی میں موجود ایک سرکاری بینک کو لوٹنے کے لیے 25 فٹ لمبی سرنگ کھودی اور آرام سے بینک تک رسائی کرکے اسے لوٹ لیا، پولیس کے مطابق چوروں نے کیش رقم اور زیور چوری کیے ہیں، تاہم اس کی مالیت کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چوروں نے ممبئی میں 25 فٹ لمبی سرنگ کھود کر ایک بینک کو لوٹ کر سب کو حیران کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر لی تھی تاکہ وہ بینک میں چوری کرنے کے لیے سرنگ کھود سکیں، اطلاعات کے مطابق یہ چوری کرنے والوں نے ساتھ والی دکان میں ایک روزمرہ اشیا کی دکان بنائی تھی تاکہ کسی کو بھی اس حوالے سے شک نہ ہو۔