مقبول خبریں

یاسر شاہ کا بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین بیٹ سے معاہدہ

سڈنی: نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان کے بعد برسبین ہیٹ نے یاسر شاہ کے ساتھ بھی معاہدہ کر لیا،یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے، ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ ابتدائی طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے لیکن ٹیم کے ساتھ رہ کر وہ شاداب خان سمیت دوسرے کھلاڑیوں کو ٹرین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، برسبین ہیٹ کی انتظامیہ کے مطابق یاسر شاہ کا معاہدہ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے کیا گیا ہے اور وہ دو انٹرنیشنل کھلاڑیوں برینڈن میکلم اور شاداب خان کے متبادل ہوں گے۔