مقبول خبریں

افغانستان میں بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے،اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے پر تحفظات ہیں، افغان بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نےواشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کی ہے،اس موقع پراعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستانی فورسز فاٹا اور سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم کررہی ہیں۔انہوں نے افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے پر تحفظات ہیں، افغان بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے پرپاکستان میں حملے کرتے ہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہیں ، اس موقع پر سینیٹر جیک ریڈ نے کہا پاکستان امریکا مستحکم تعلقات سے افغانستان میں امن ممکن ہے۔