مقبول خبریں

کامیاب مذاکرات تک عراق اور شام میں جنگ جاری رکھیں گے، امریکا

نیویارک: امریکا نے کہا ہے کہ امریکی سربراہی میں قائم اتحاد شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ اُس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اقوام متحدہ کی طرف سے جاری امن مذاکرات آگے نہیں بڑھتےامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے واضح کیا کہ جب تک جنیوا امن مذاکرات آگے نہیں بڑھتے، ہم اُس وقت تک چھوڑ کر جانے والے نہیں ہیں، خیال رہےکہ امریکا اور روس سمیت دیگر اتحادیوں کے اقوام متحدہ کی سربراہی میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں سے گزشتہ برس سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم تاحال ان مذاکرات کا کوئی حل نہیں نکلا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے داعش اور دیگر جنگجو گروپوں سے کامیاب مذاکرات نہ ہونے تک عراق اور شام میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی سربراہی میں اتحاد کا ہمیشہ سے ہدف داعش کے خلاف لڑنا اور شام کی خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایک سفارتی حل تلاش کرنا تھا: ’’ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایک سفارتی حل کے لیے صورتحال کو موزوں بنایا جائے۔