چینی کمپنی فا نے سیڈان گاڑی بی 30 کا مکمل الیکٹرک ورژن متعارف کرادیا

چینی کمپنی فا نے پہلی بار اپنی سیڈان گاڑی بی 30 کا مکمل الیکٹرک ورژن متعارف کرا دیا ہے۔شو میں پہلے بار نومبر کے آخر میں اسے چین میں بی 30 ای وی کے نام سے پیش کیا گیاجسے اب اسے پیش کردیا گیاہے۔پیش کیا گیا یہ نیا ماڈل بجلی سے چلے گا۔ کمپنی کے مطابق ایک چارج پر یہ گاڑی 200 کلو میٹر سے زیادہ سفر کرسکتی ہے۔اس گاڑی میں 109 ہارس پاور کی موٹر دی گئی ہے جبکہ 32.2 کلو واٹ لیتھیم اون بیٹری بھی موجود ہے اور کمپنی کے مطابق اسے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑایا جاسکتا ہے۔اس کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ گاڑی پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرائی جاسکتی ہے۔