رات گئے تک نیند نہ آنے والوں کیلئے آسان طریقہ تحقیق میں سامنے آگیا

رات گئے تک نیند نہ آنے کا آسان سا طریقہ سامنے آیا ہے ، پیسلوانیا یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر نیند نہ آرہی ہو تو اس سے نجات کا طریقہ بہت آسان ہے۔تحقیق میں اکثر بے خوابی کے شکار رہنے والے 416 افراد کا جائزہ ایک سال تک لیا گیا اور یہ نتیجہ نکالا گیا کہ نیند نہ آنے پر بستر سے باہر نکل کر کسی اور سرگرمی میں حصہ بننا جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ بے خوابی کے شکار رہنے والوں کو بستر پر کم از کم گزارنا چاہیے اور جب سونا ہو، اسی وقت جاکر لیٹیں۔محققین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے تو بستر سے باہر نکلیں اور کسی کتاب کا مطالعہ کریں یا کچھ لکھنا شروع کردیں۔