پاکستان میں کینو کا سیزن شروع-تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائے گا

کینو کا برآمدی سیزن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے، اور رواں سال تقریباً ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا جائےگا۔ روس اور ایران کی منڈیوں میں درپیش مشکلات کے سبب رواں سال کینو کا برآمدی ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد کم رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسابقت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سے کینو برآمدات کم ہورہی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان میں کینو کے معیار کو بڑھانے پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی برآمدات کم ہورہی ہیں۔رواں برس کینو کی پیداوار 20 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔