کپاس کی پیداوار میں سانگھڑ پہلے رحیم یار خان دوسرے نمبر پر

کراچی: پاکستان میں کپاس کی فصل کی آمد کے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ ، پیداواری لحاظ سے بدستور پہلے نمبرپرموجود ہے، جب کہ صوبہ پنجاب کا ضلع رحیم یار خان اس حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، ملک کے دیگر اضلاع میں بھی رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے کپاس کی اچھی فصل ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق ملک میں کپاس کی نئی فصل آگئی، پیداوار کے لحاظ سے صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑ پہلے نمبر پر ہے، ذرائع کے مطابق یکم دسمبر2017ء تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جیننگ فیکٹریوں میں 13لاکھ61ہزار546 گانٹھ کپاس پہنچی جو پاکستان میں سب سے زیادہ پیداوار ہے، پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی جننگ فیکٹریوں میں 9لاکھ1ہزار064گانٹھ کے ساتھ دوسرے جبکہ ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوں میں8لاکھ79ہزار107گانٹھ کپاس پہنچی ۔