بینکاک میں عالمی برائیڈ ریس کا انعقاد

بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بین الاقوامی برائیڈ ریس کا منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی تقریباََ 300 خواتین نے حصہ لیا، منفرد نوعیت کی اس سالانہ ریس میں مالدیپ کی سیر و تفریح کا ریٹرن ٹکٹ جیتنے کی کوشش میں جہاں عروسی لباس خواتین کیلئے مشکل بنا رہا وہیں ایک جوڑا با آسانی فینشنگ لائن تک پہنچ گیا، جسے مالدیپ کا رٹرن ٹکٹ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکاک میں عروسی جوڑوں میں ملبوس دلہنوں کا منفرد مقابلہ ہوا، جس میں انہوں نے اپنے شوہروں کے ساتھ دوڑ لگائی، ریس میں 300 جوڑوں نے شرکت کی، سفید رنگ کے روایتی عروسی لباس اور ہیل والی سینڈل زیب تن کئے مکمل دلہن کی طرح تیار ہوکر مقررہ فاصلہ عبور کرتے ہوئے خوب دوڑ لگائی اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی، اس ریس میں خواتین کے شوہروں نے بھی اُن کا بھرپور ساتھ دیا، ریس جیتنے والے جوڑے کو مالدیپ کا رٹرن ٹکٹ دیا گیا۔