رواں مالی سال کے5ماہ کے دوران مہنگائی میں3اعشاریہ97فیصداضافہ

اسلام آباد :محکمہ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے5ماہ میں مہنگائی میں3اعشاریہ97فیصداضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیںادارہ شماریات کےحکام نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے5ماہ میں مہنگائی میں3اعشاریہ97فیصداضافہ ہو ا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کےدوران مہنگائی میں اعشاریہ 37فیصداضافہ ہوا،گزشتہ ایک ماہ میں سبزمرچ،انڈے،آلواورٹماٹر39فیصدمہنگے ہوئے جبکہ چکن،سلنڈر،پیٹرول بھی ایک ماہ کےدوران مہنگےہوئے۔حکام کا کہنا تھا کہ لہسن،دال ماش،کیلا،دال مونگ،پیازکی قیمتوں میں26فیصداضافہ ہوا۔