اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان-100انڈیکس 39ہزار 945 پوائنٹس پر بند

کراچی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،100انڈیکس میں کمی کے بعد 39ہزار 945پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 104پوائنٹس کی کمی کے بعد 39ہزار 945پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔آج کاروبار کے دوران 6کروڑ78لاکھ 65ہزار 120پوائنٹس شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ار 8کروڑ94لاکھ 7ہزار 390روپے رہی ۔