آسٹریلیانےدوسرےٹیسٹ میں انگلینڈکو120رنزسےہرادیا

ایڈیلیڈ:آسٹریلیانےدوسرےٹیسٹ میں انگلینڈکو120رنزسےہرادیااور 5میچوں کی سیریز میں 2صفر کی برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ایشیز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 354 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 233رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 5اور ہیزل وڈ نے 4 وکٹیں لیں جبکہ انگلینڈ کی طر ف سے کپتان جوئے روٹ67رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا کو 5میچوں کی سیریز میں 2صفر کی برتری ہو گئی ہے۔