افغانستان نےائیر لینڈ کوپہلے ون ڈے میں138رنز سے ہرا دیا

شارجہ:افغانستان کرکٹ ٹیم نے آئیرلینڈ کو تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں138رنز سے شکست دے دی،افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر238رنز بنائے جواب میں آئیرلینڈ کی پوری ٹیم 100رنز ہی بناپائی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 238رنز بنائے جس میں ناصر جمال کے 53،رحمت شاہ کے 53اور راشد خان کے 48رنز نمایاں ہیں ۔ہدف کے تعاقب میں ائیر لینڈ کی پوری ٹیم صرف 100رنزبنا سکی ۔افغانستان نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ،سیریز کا دوسرا میچ7دسمبرکو کھیلا جائے گا۔