ویرات کوہلی کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان

ممبئی: بھارتی کرکٹرز نے بورڈ سے کھلاڑیوں کے معاوضے میں اضافہ کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر خیال کیا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کپتان کوہلی، دھونی اور کوچ روی شاستری نے بورڈ حکام سے ملاقات کی ،جس میں بھارتی پلیئرزکی تنخواہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پلیئرز کے مقابلے میں بہت کم ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔جس کے بعد کھلاڑیوں کے نئے کنٹریکٹ میں ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 12 کروڑ روپے سالانہ مل سکتے ہیں ،اس وقت وہ 2 کروڑ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں ،اسی طرح بی اور سی گریڈ پلیئرز کے معاوضے بھی بالترتیب 8 اور 4 کروڑ سالانہ ہونا ممکن ہے۔