مئیر آف لندن واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے لاہور پہنچ گئے

لاہور:لندن کے میئر صادق خان جنوبی ایشیا کے دورے پر بھارت کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میئر آف لندن بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں میئر آف لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے ان کا استقبال کیا ،جس کے بعد وہ لاہور کی جانب روانہ ہوگئے جہاں ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صادق خان بھارت کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔