او آئی سی نے پاکستان کی خاتون ہاکی گول کیپر کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

کراچی: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان کی ہاکی ٹیم کی خاتون گول کیپر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، یاد رہے اکتوبر میں گوجرہ سے تعلق رکھنے والی سیدہ سعدیہ نے کوچ سعید خان پر اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں اپنا دفاع کرتے ہوئے سعید خان نے کہا تھا کہ گول کیپر نے کو برونائی کے تین ملکی ٹورنامنٹ سے ڈراپ کیا گیا جس کی وجہ سے انہوں نے مجھ پر اس قسم کے الزامات عائد کیے، اور او آئی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان اولمپک کمیٹی سے آزادانہ رپورٹ مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم کی خاتون گول کیپر کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے کا او آئی سی نے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کی اولمپکس کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی، خیال رہے کہ اسی معاملے پر پی ایچ ایف ویمنز ونگ نے اس بارے میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی اور کوچ کو گول کیپر کے الزامات سے بری قرار دے دیا تھا، یاد رہے کہ ہاکی فیڈریشن انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کے ماتحت ہے اور اس نے باقاعدہ اولمپک کے چارٹر پر دستخط کر رکھے ہیں جس میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے حوالے سے سخت موجود ہیں۔

۔