کراچی شپ یارڈ نے 600 ٹن میری ٹائم ویسل شپ تیار کرلیا

کراچی: کراچی شپ یارڈ نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ ٹریڈنگ کارپوریشن (سی ایس ٹی سی) کے تکنیکی تعاون سےپاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تعمیر کئے جانے والے 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل شپ کو تیار کرنے کے بعد 5 دسمبر کو سمندر میں اتار دیا، 600 ٹن میری ٹائم پیٹرول ویسل شپ کی تیاری کو کراچی شپ یارڈ ، سی ایس ٹی سی اور پی ایم ایس اے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ نے چین کی مدد سے 600 ٹن میری ٹائم ویسل شپ تیار کرنے کے بعد سمندر میں اتار دیا، خیال رہے کہ اس شپ کی لمبائی 68اعشاریہ 5میٹر اور چوڑائی 8اعشاریہ 7میٹر ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 27ناٹ کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔ یہ جہاز پاکستان کی تجارتی بحری حدود میں تحفظ،تلاش اور اِمدادی امور انجام دینے کیلئے پوری طرح سے آراستہ ہے۔