سری لنکا کی ویمن آرمی ہاکی ٹیم پاکستانی دورہ کرے گی

کراچی: سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب آرمی کی خواتین ہاکی ٹیم بھی پاکستان آنے کے لیے تیار ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سری لنکا کی میزبانی کرنے کے لیے ویمنز ونگ کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور میزبان ملک کی مختلف ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یہ میچز پنجاب، واپڈا، آرمی، پی ایچ ایف الیون اور لاہور کالج کی ٹیموںکے ساتھ کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے بعد اب ویمن آرمی ہاکی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ذرائع کے مطابق سری لنکا کی ویمنز آرمی ہاکی ٹیم 2018 کی پہلی سمہ میں پاکستانی دورہ کرے گی، اس دورے کے دوران سری لنکن آرمی ویمن ہاکی ٹیم پاکستان کی مختلف ویمن ہاکی ٹیموں کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی، یاد رہے کہ لاہور کی خواتین ہاکی اکیڈمی نے گزشتہ ماہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور میزبان سائیڈ کے خلاف 3میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، دورے کے دوران ہی سری لنکا نے بھی پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔