خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ صحت مند

اونٹاریو: ویسے تو یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مرد خواتین کے مقابلے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں، لیکن ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین قدرتی طور پر مردوں کے مقابلے  زیادہ صحت مندہوتی ہیں، یہ بات اونٹاریو کی یونیورسٹی آف واٹر لو کی تحقیق سے سامنے آئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ موثر طریقے سے آکسیجن کو پراسیس کرتی ہیں، یہ عمل صحت مندہونے کا ایک پیمانہ ہے اور اس سے پٹھوں کی تھکاوٹ کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے،نتائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ورزش کرتے ہوئے خواتین نے مردوں کے مقابلے آکسیجن کو جلد پراسیس کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایتھلیٹک تربیت اور تجزیے سے متعلق ہمارے انداز کو بدل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ کینیڈین تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین قدرتی طور پر مردوں کے مقابلے زیادہ صحت مند ہوتی ہیں، تحقیق کرنے والے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خواتین کے پٹھے خون سے تیزی کے ساتھ آکسیجن لیتے ہیں، جو سائنسی طور پر اعلیٰ ترین ایروبک سسٹم کی نشاندہی کرتا ہے، تحقیق میں 18صحت مند بالغ افراد کا تجزیہ کیا گیا ، جن میں 9خواتین اور 9مرد شامل تھے، حقیق میں شامل افراد نے درمیانی شدت کے چار ٹریڈ مل ٹیسٹ مکمل کئے، جس کے دوران اُن کےدل کی دھڑکن اور آکسیجن ٹشوز کی جانچ کے ساتھ ساتھ شریانوں اور رگوں میں آکسیجن کی سطح میں فرق کا تجزیہ کیا گیا۔